آج کل لڑکیوں کے بارے میں فیس بک پر کس طرح سےمعلومات حاصل کی جاتی ہے تہلکہ خیز انکشافات!

آجکل کسی لڑکی کے بارے میں معلومات لینا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔۔۔لڑکی خود بتا دیتی ہے۔۔۔سچی یقین نہیں آرہا تو چلو میں بتا دیتا ہوں
فیسبک کی بدولت۔۔۔فیسبک پر ہزاروں کی تعداد میں گروپس بنے ہوئے ہیں اور ان میں ہزاروں لوگ ایڈ ہیں۔۔۔ایک لڑکے کو اگر کنفرم ہوگیا کہ یہ لڑکی ہے تو اسکا اتا پتا معلوم کرنا اب بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔۔اب طریقہ واردات دیکھتے ہیں
لڑکے کی پہلی پوسٹ
#اپنا_اصل_نام_کمنٹ_کریں۔۔۔!اس لڑکی کا جواب XYZ
کچھ عرصے بعد دوسری پوسٹ
#آپ_کس_شہر_سے_ہیں۔۔۔۔؟ جواب XYZ
پھر اگلی پوسٹ
#آپکے_پاس_موبائل_کونسا_ہے_ڈبل_سم_یا_سنگل۔۔۔!جواب XZY
اگلی پوسٹ
#آپ_کونسا_نیٹورک_استعمال_کرتے_ہیں۔۔۔!جواب XYZ
اگلی پوسٹ
#اپنے_نیٹورک_کا_کوڈ_کمنٹ_کریں۔۔۔!جواب 0000
اگلی پوسٹ
#اپنے_نمبر_کے_آخری_تین_ہندسے_لکھیں_جسکے_سیم_ہوں_وہ_ایک_دوسرے__کو۔۔۔۔۔جواب 000
اگلی پوسٹ
#اپنے_نمبر_کے_پہلے_دو_بندسے_لکھیں۔۔۔جواب۔ 00
اگلی پوسٹ
#اپنے_نمبر_کے_درمیان_والے_دو_ہندسے_لکھیں۔۔۔جواب. 00
نمبر والا کام تو ہوگیا پورا۔۔۔کہاں رہتی ہے یہ بھی پتا ہے۔۔اب پتا کرنا ہے کیا کرتی ہے۔۔۔پھر وہی طریقہ۔۔۔کہاں پڑھتی ہے کتنا پڑھ لیا اسی طریقے سے۔۔۔
پھر ایک دن آتا ہے جب اس لڑکی کو کال آتی ہے۔۔۔!تمہارا نام XYZZ ہے تم فلاں کالج میں پڑھتی ہو فلاں تمہاری سہیلی ہے فلاں فلاں چیز تمہیں کھانے میں پسند ہے تم اتنے بجے آتی ہو اتنے بجے جاتی ہو کالج۔۔۔۔! بس ہو گیا لڑکی کا کام تمام پھر شروع ہوتا ہے ہمارے معاشرے کا سب سے گھٹیا اور لیچڑ کام۔۔۔لڑکی یا تو ڈر جاتی ہے یا امپریس ہو جاتی ہے پھر دیکھتے ہی دیکھتے کیا کچھ ہو جاتا ہے۔۔۔آپ لوگ بھی سمجھدار ہیں
کہتے ہیں سمجھدار کے لئے اشارہ کافی ہے پر یہاں تو میں نے پوری ڈٹیل بتا دی۔۔۔!
اللّٰہ سب کی عزتیں محفوظ رکھے

Comments